• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرزا نصرت کی جانب سے دستر خوان امام حسنؓ کا اہتمام

ویانا (اکرم باجوہ)ویانا کے معروف رہنما مرزا نصرت کی رہائش گاہ پر بسلسلہ دستر خوان امام حسن مجتبیٰ سبز قبا کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف عالم دین علامہ عباس سیال نے پرتگال سے خصوصی شرکت کی اس موقع پر مرزا شجاعت علی ،سید غالب حسین شاہ ،ایاز رضوی ،سید افتخار شاہ نقوی ،خاور شاہ ،سید وسیم عباس شاہ ،سید فراست شاہ ودیگر بھی موجود تھے۔دسترخوان کی تقریب کا آغاز علامہ عباس سیال کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔اہلبیتؓ کی شان میں سید کمیل نقوی اور سید فراست نصرت نے قصیدے پڑھے ۔ درودوسلام سید وسیم عباس شاہ ،سید فراست علی اور مراز شجاعت علی نے پیش کی اور دستر خوان بچھایا اور پاکستانی روایتی مختلف ڈشز سجائی گئیں۔علامہ عباس سیال نے ختم شریف پڑھا اور اجتماعی دعائیہ کلمات میں حاضرین شرکاء اور میزبان دسترخوان کیلئے اور امت مسلمہ پاکستان کی سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کیں ۔تقریب کے آخر میں میزبان دسترخوان مرزا نصرت نے شرکاء کا دسترخوان کی تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مہمان خصوصی علامہ عباس سیال نے بھی میزبان دسترخوان اورحاضرین شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کی محفلوں سے ایمان تازہ ہوتا ہے۔
یورپ سے سے مزید