کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان انڈر 19 ٹیم آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے اتوار کو جو ہانسبرگ پہنچ گئی ہے۔ ٹورنامنٹ19جنوری سے شروع ہورہا ہے۔ پاکستان پہلا میچ افغانستان کے خلاف20 جنوری کو کھیلے گا۔ پاکستان کے گروپ میں افغانستان کے علاوہ نیوزی لینڈ اورنیپال کی ٹیمیں ہیں۔ کپتان سعد بیگ نے کہا ہے کہ ہم ایشیا کپ میں ریلیکس ہو گئے تھے، جو غلطی کی تھی اب نہیں کریں گے ۔ بھارت کے ساتھ جو میچ تھا نارمل میچ سمجھ کے کھیلا تھا ۔ اب ہم مزید پلان کر کے کھیلیں گے۔ ہمارے بولر بہترین ہیں، مجھ پر کسی قسم کاپریشر نہیں ،انجوائے کرتا ہو اور کوشش ہے کہ پا کستان کے لیے اچھا پرفارم کروں ۔ ہماری ٹیم بہت متوازن ہے ۔ فیلڈنگ پر بہت کام کیا ہے ۔ انشااللہ ہم ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کریں گے ۔کوشش ہو گی کہ فیلڈنگ میں بھی اچھا کریں۔انہوں نے کہا کہ انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے۔