راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) باخبر ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی ماسٹر پلاننگ میں ضلع کچہری کو بھی منتقل کرنے کی تجویز ہے۔اس حوالے سے کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وکلاءسے مشاورت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ممکن ہوا تو پھر کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ کی ضرورت ہی نہ رہے۔ذرائع کے مطابق موٹر وے یاجی ٹی روڈ کے قریب ایک ہائی رائز بلڈنگز زون بنایا جارہا ہے۔جہاں سرمایہ کاروں کو ہائی رائز بلڈنگز کی تعمیرات کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔لاہور میں کام کرنے والی سی بی ڈی اتھارٹی ہائی رائز بلڈنگ پراجیکٹ کرے گی۔ذرائع کے مطابق چار ہزار ایکڑ پر مشتمل نیا صنعتی زون چک بیلی موڑ سے شروع ہوگا۔اس میں ایک پانچ سو میٹر کا اکنامک کوریڈور بھی بنے گا۔