کراچی (اسٹاف رپورٹر) وکیل پر مقدمہ کرنے کے معاملے میں کراچی بار ایسوسی ایشن نے سٹی کورٹ میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور کو رٹ کے دروازے بند کردیے،وکلاء اور کورٹ اسٹاف کے علاوہ کسی کو اندر آنے کی اجازت نہیں تھی،سائلین کی بڑی تعداد دروازوں کے باہر جمع ہوگئی،پولیس کو بھی عدالت آنے کی اجازت نہیں ملی،کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس بے بنیاد الزام لگا رہی ہے،وکلاء کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا،واقعہ آٹھ دسمبر کو پیش آیا تھا،پولیس افسران نے یقین دھانی کروائی کہ معاملہ حل کر لیں گےلیکن مسئلہ جوں کا توں رہا،آج کے لیے احتجاج موخر کر رہے ہیں،آج ایف آئی آر واپس نہیں لی گئی تو احتجاج کل ہوگا۔