کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن اقراء یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اسکالر حماد الحق کے تحقیقی مقالے کا دفاع ہفتہ12اپریل 2025سپہر03بجے بمقام ORIC اقراء یونیورسٹی مین کیمپس میں منعقد ہوگا۔ جس میں متعلقہ مضمون کے اساتذہ ، اسکالرز اور طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔ حماد الحق نے ڈاکٹر سجاد نواز خان کے زیر نگرانی اپنا تحقیقی مقالہ مکمل کیا۔