کراچی (پ ر ) اسلامی جمعیت طالبات جا جامعہ کراچی کی جانب سے ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر طالبات نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا ، مختلف ڈپارٹمنٹس کے اساتذہ نے بھی دورہ کرکے جمعیت کی اس کاوش کو سراہا، ناظمہ جامعہ سیدہ نافعہ فاطمہ نے کہا کہ وہ اسلامی جمعیت طالبات اپنی نئی ساتھیوں کی رہنمائی فرض سمجھتی ہیں ،غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف خصوصی سیشن بھی پروگرام کا حصہ تھا، مختلف اسٹالز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں فلسطین کارنر توجہ کا مرکز رہا۔