کراچی (اسٹاف رپورٹر) مظلوم فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے تحت بعد نماز جمعہ جامع مسجد حیدر کرار اورنگی ٹائون،جامع مسجد جعفریہ نیو کراچی،جامع مسجد ابولفضل عباس لانڈہی،جامع مسجد باب النجف بفرزون،جامع مسجد دربار حسینی ملیر،جامع مسجد حیدر کرار ،کھوکراپار،جامع مسجد گلشن حدید کے باہر مظاہرے کیے گے جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد خوجہ اثنا عشری کھارادر کے باہر کیا گیا جس سے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفرنقوی ،علامہ مبشر حسن ،علامہ صادق جعفری ،علامہ مختار امامی،علامہ حیات عباس و یگر نے خطاب میں کہا کہ صہیونی گھس بیٹھیوں نے آج پورے خطہ کے حالات خراب کر دیئے ، فلسطینی مسلمانوں کے خلاف چند خیانت کار حکمرانوں نے بھی اپنا کردار ادا کیا ، خطہ میں پاکستان کو اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر ،مسلم ممالک کو عالمی سطح پر حکمت عملی بنانی ہوگی۔