کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے مہاجر قومی موومنٹ کی’’ سفید جھنڈا تحریک‘‘ کی حمایت کا اعلان کردیاجبکہ سندھ حکومت سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے کی گئی ’’بلڈنگ ترامیم‘‘ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، الائنس کے سربراہ نے ایک وفد کے ساتھ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد سے ملاقات میں کراچی کے شہریوں کے حقوق کے لیے ان کی کال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ہفتہ12 اپریل کو سفید جھنڈا تحریک میں شرکت کا یقین دلایا۔