• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم حکمران خواب غفلت سے بیدار ہوکر جہاد کا اعلان کریں، جے یو آئی رابطہ

کراچی (پ ر)جمعیت علماء اسلام رابطہ کے امیر مولانا محمد خان شیرانی کراچی ائیر پورٹ پر صوبہ سندھ کے امیر پیر قاری عبد المنان انور نقشبندی ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکٹری حافظ احمد علی ،مفتی عبد السلام شامزئی، مفتی حماد اللہ مدنی، مفتی عابد دانش قادری، رانا صابر اور دیگر کارکنان اور ذمداران نے استقبال کیا، دریں اثنا رہنماؤں نے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت کرتے ہوئے مسلم حکمرانوں کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ وہ خواب غفلت سے بیدار ہوں، غزہ میں مسلمان مرد ، خواتین اور بچے شہید کئے جارہے ہیں ،ظالموں کیخلاف جہاد کا اعلان کیا جائے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید