• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی تحریک کا اسرائیل مردہ باد مارچ، امریکی قونصلیٹ میں یادداشت جمع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا گیااور ریلیاں نکالی گئیں، قیادت میں اسرائیل مردہ باد مارچ کی قیادت ثروت اعجاز قادری اور بلال سلیم قادری نے کی، مارچ کا آغاز ایم اے جناح روڈ مزار عالم شاہ بخاری مزار امیر شہدائے میلاد مصطفی شہید عباس قادری جامع کلاتھ سے ہوا، اختتام پر امریکی قونصلیٹ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف یادداشت جمع کرائی گئی ، مارچ میں علمائے کرام،وکلا ،تاجر برادری،عوام اہلسنت اور انسانی حقوق کی تنظیموں ذمہداران و کارکنان پاکستان سنی تحریک اور کراچی کی عوام نے بھرپور شرکت کی، ثروت اعجاز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی درندگی دنیا کا امن خراب کر رہی ہے،اسرائیل کی جیلوں میں قید فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کی داستان رقم ہو رہی ہیں،غزہ میں طبی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں معصوم بچے خوراک کے لیے ترس رہے ہیں،اسرائیل کو مظلوم فلسطینیوں کے خون کا حساب دینا ہوگا، علامہ بلال سلیم قادری شامی نے اسرائیل مردہ باد مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے جنگی قوانین کی خلاف ورزی کر کے انسانیت کی تذلیل کی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید