کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کرا چی کی اپیل پر یوم احتجاج منایا گیا ،جمعہ کے اجتماعات میں علماء کرام،آئمہ خطباء نے مظلوم فلسطینی عوام کی بھر پور حمایت کا اعادہ ،مظالم میں شریک ممالک کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا،اکثر مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔