کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد علی صدیقی نے ادارے کے سینئر افسر انجینئر خرم شہزاد کو واٹر کارپوریشن اور ورلڈ بینک کے درمیان فوکل پرسن کے ساتھ ساتھ ورلڈ بینک کے پراجیکٹ ’’کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی‘‘ کا نگراں بھی مقرر کردیا۔