کراچی (اسٹاف رپورٹر) بیرون ملک سے کراچی آنے والے دو مزید مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ کا رہائشی 26 سالہ مسافر گزشتہ ابوظہبی سے کراچی پہنچا تھاجبکہ دوسرا مسافر 27سالہ اٹک کا رہائشی جدہ سے کراچی پہنچا تھا۔دونوں مریضوں میں ممکنہ علامات کے پیش نظر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت آئے۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق نئے کوویڈ ویرئینٹ جے این ون کی جانچ کے لیے دونوں مریضوں کے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی کی لیبارٹری روانہ کردیے گئے ہیں۔