میلبرن (جنگ نیوز) آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کیلئے وائلڈ کارڈ ہولڈر16 کھلاڑیوں کی تصدیق ہو گئی۔ سابق چیمپئن کیرولین وزنیاکی اس فہرست میں شامل ہیں۔ سابق عالمی نمبر ایک نے 2020 میں ٹینس سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی لیکن اس سال جون میں وہ دوبارہ کورٹس میں واپس آئیں۔ البتہ آسٹریلیا کی نمبر ایک کھلاڑی ارینا روڈیونووا وائلڈ کارڈ حاصل نہیں کرسکیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ملک کی ٹاپ رینک کھلاڑی ہونے کے باوجود ذاتی انتقام کی وجہ سے وائلڈ کارڈ سے محروم ہونا پڑا۔