• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے پہلے دن یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ایس این جی پی ایل کے خلاف واپڈا نے مقررہ 80 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے۔ احمد شہزاد نے 77 ، ایاز تصور نے 75 رنز بنائے ایس این جی پی ایل نے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 13 رنز بنائے تھے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کے آر ایل کی ٹیم 269 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ روحیل نذیر 66، معاذ صداقت 64 اور شرون سراج 55 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔ اسٹیٹ بینک نے کھیل ختم ہونے پر دو وکٹ پر28 رنز بنائے تھے ۔

اسپورٹس سے مزید