کوئٹہ (پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حلقہ پی بی 42 کوئٹہ سے نامزد امیدوار زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ کوئٹہ کی تمام اقوام اور عوام ہمارے لئے قابل احترام ہیں ان کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے علمدار روڈ پر انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ہزارہ برادری کے معززین، علاقہ مکینوں سمیت نوجوانوں نے بڑی تعدادمیں زرک خان مندوخیل کی حمایت کا اعلان کیا، زرک مندوخیل نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موقع ملا تو علاقے میں رہائش پذیر ہزارہ برادری اور دیگر زبانیں بولنے والی اقوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔کوئٹہ مسلم لیگ ن کا تھا اور رہے گا۔8فروری کو عوام کی طاقت سے فتح حاصل کر کے کوئٹہ شہر میں ترقی و خوشحالی کی بنیاد رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف عزم کے ساتھ آئے ہیں کہ ملک میں خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے،عوام کو معلوم ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں ہی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن اور عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ہمارا مقصد پاکستان کو بحرانی کیفیت سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن اور عوام کو خوشحال اور ان کے مسائل کا حل ہے۔