کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام سیاسی سوداگروں کو بخوبی پہچانتے ہیں، تین کا ٹولا، کراچی کو کرائے پر دینے کی سوچ اپنے دماغ سے نکال دے، مسلم لیگ (ن) ایم کیو ایم اور جی ڈی اے شکست خوردہ عناصر کا اتحاد ہے، مسلم لیگ ن عوامی ردعمل کے خوف کے باعث پنجاب میں اپنی الیکشن مہم نہیں چلا رہی اور پنجاب میں یقینی شکست کو دیکھ کر کراچی میں سیٹوں کی بھیک مانگ رہی ہے،نواز شریف ایک بار پھر ملک سے باہر جانے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں، 8 فروری پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخی کامیابی کا دن ہوگا۔