• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’بلا‘‘ سے متعلق PTI کی درخواست پر سپریم کورٹ بنچ تشکیل، پشاور ہائیکورٹ میں آج سماعت

اسلام آباد،پشاور(جنگ رپورٹر،اے پی پی ) سپریم کورٹ آج پی ٹی آئی کی انتخابی نشان’’ بلا‘‘ کی بحالی کے حوالے سےد ائر کی گئی اپیل کی سماعت کریگی ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کریگا۔ ادھرپشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان واپسی کیخلاف کیس کی سماعت آج بدھ تک ملتوی کر دی گئی۔ منگل کو جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی نے کیس کی سماعت شروع کی ۔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کو شکایات دینے والوں نے دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی استدعا کی تھی،الیکشن کمیشن نے کہا سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی تعیناتی درست نہیں اور عمر ایوب کی تعیناتی پر انتخابات کو کالعدم قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید