• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت حسین سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین، منتہا اشرف بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں سے مزید