اسلام آباد (ایجنسیاں)الیکشن ٹربیونل نے لاہور کے بعد میانوالی سے بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کو الیکشن لڑنےکیلئےنااہل قرار دیدیا۔ الیکشن ٹریبونل نے این اے 89 ( میانوالی ) سے کاغذات نامزدگی مستر د کرنے کے خلاف بانی چیئرمین کی اپیل خارج کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقراررکھا ہے۔ ادھر9مئی کے مقدمات میں عمران خان سے12افسران پر مشتمل ٹیم نے ڈھائی گھنٹے تک تفتیش کی ۔ راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی کے 12 مقدمات میں شامل تفتیش کر لیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے 2 روزہ تفتیش کی اجازت دے رکھی ہے، بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی کے 12 مقدمات کی تفتیش کا سلسلہ (آج) جمعرات تک جاری رہے گا۔ صباح نیوز کے مطابق عمران خان سے تفتیش کا پہلا دور مکمل ہوگیا، سابق وزیراعظم نے جے آئی ٹی ممبران کو متعدد سوالات کے جواب دے دیے جبکہ تفتیش کا دوسرا دور آج جمعرات کی صبح ہونے کا امکان ہے۔