• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان، آزاد امیدوار سمیت 3 افراد فائرنگ سے جاں بحق، تربت میں لیگی امیدوار بلیدی حملے میں زخمی

میرانشاہ / تربت (نمائندگان جنگ) شمالی وزیرستان میں آزاد امیدوار کلیم اللہ سمیت 3؍ افراد فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہوگئے ، حملے کے وقت کلیم اللہ اپنے گاؤں میں مہم چلا رہے تھے۔ ادھر تربت میں لیگی امیدوار اسلم بلیدی حملے میں زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان پی کے 104کے ازاد امیدوار ملک کلیم اللہ قاتلانہ حملے میں دو ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ملک کلیم اللہ اپنے گاؤں تپی بھی میں ڈور ٹو ڈور کمپین میں مصروف تھے کہ اسی دوران ان پر نامعلوم افراد کی جانب سے اندھادھند فائرنگ کی گئی ملک کلیم اللہ دو ساتھیوں سمیت موقع پر ہی جانبحق ہو گئے ۔ ملک کلیم اللہ ازاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے تھے ملک کلیم اللہ گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں بھی حصہ لے چکے ہیں مگر وہ کامیاب نہیں ہوئے تھے ایک سال پہلے بھی ان پر ااپنے گاوں تپی میں بم بلاسٹ کے ذریعے قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے اسی علاقے میں محسن داوڑ پر بھی اسی علاقہ میں دو ہفتے پہلے محسن قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ ہو گئے تھے۔

اہم خبریں سے مزید