• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ ‘ PTI کی بلے کے نشان کی اپیل واپس لینے پر خارج

اسلام آباد(اے پی پی)سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی انتخابی نشان بلے کی منسوخی کے خلاف اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے بدھ کو یہاں پی ٹی آئی کی بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔نیوزایجنسیوں کے مطابق سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس نے بیرسٹر گوہر سے استفسار کیا آپ کون ہیں؟ حامد خان صاحب کہاں ہیں؟ بیرسٹر گوہر نے بتایا میں درخواست گزار کا وکیل ہوں۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا حامد خان صاحب آپ نے پرسوں کہا تھا آپ وکیل ہیں، حامد خان بولے ہمارا کیس اس وقت پشاور ہائیکورٹ میں ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کھڑے نہیں ہوئے، یہ بتائیں آپ وکیل نہیں ہیں اس کیس میں؟ حامد خان نے کہا نہیں میں اس کیس میں وکیل نہیں ہوں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کل کو کوئی آکریہ دعوی کر دے کہ ہم نے درخواست واپس نہیں لی تھی توپھر؟ علی ظفرکہاں ہیں، انہیں تو اعتراض نہیں درخواست واپس لینے پر؟، حامد خان نے کہا نہیں، علی ظفر کو اعتراض نہیں، وہ اس وقت پشاور ہائیکورٹ میں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید