• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا نو میزائل داغنے کا دعویٰ انتہائی مضحکہ خیز ہے، دفاعی تجزیہ کار

کراچی(ٹی وی رپورٹ)سابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کے اس بیان پر کہ ابھی نندن کی پاکستان میں گرفتاری کے بعد مودی حکومت نے پاکستان پر نو میزائل داغنے کا فیصلہ کر لیا تھا، دفاعی تجزیہ کاروں بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد ولی اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ وقار حسن کا کہنا ہے کہ بھارت کا نو میزائل داغنے کا دعویٰ انتہائی مضحکہ خیز ہے، اسٹریٹجی سمجھنے والا بتائے گا اس کا مطلب ہوتا ہے نیوکلیئر جنگ چھیڑنا ، جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کاربریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد ولی نے کہا کہ نو میزائل داغنے کا دعویٰ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔
اہم خبریں سے مزید