• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ناغے پر گوشت فروخت کرنے پر مزید 9 قصاب گرفتار، جیل منتقل

پشاور ( وقائع نگار )محکمہ خوراک نے ناغے پر گوشت فروخت کرنے پر مزید 09قصابوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا۔ سیکرٹری محکمہ خوراک کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ اور کمال احمد نے نمک منڈی اور شعبہ بازار میں چھاپے مارے جہاں پر ناغے پر گوشت کی فروخت کی جا رہی تھی جس پر محکمہ خوراک کے افسران نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید 09افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا۔ واضح رہے کہ محکمہ خوراک کے زیر اہتمام کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی جانب سے شکایات سامنے آئیں تھیں کہ شہر کے مختلف علاقوں خصوصا نمک منڈی میں ناغے پر گوشت کی فروخت کی جاتی ہے جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے منگل اور بدھ کے روز گوشت کی فروخت پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔
پشاور سے مزید