• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی اربوں کی کمرشل پراپرٹی واگزار

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار)سپریم کورٹ ازخود نوٹس احکامات کی روشنی میں راولپنڈی میں واقع متروکہ وقف املاک بورڈ کی اربوں روپے مالیت کی کمرشل پراپرٹی واگزار کروا لی گئی، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے دالگراں بازار ، ہملٹن روڈ اور صدر میں واقع 2 کنال سے زائد کمرشل پراپرٹی وگزار کروا کر متروکہ وقف املاک حکام کے حوالے کر دی، عدالت عظمیٰ کے حکم پر عملدرآمد میں ضلع انتظامیہ اور مقامی پولیس سے بھی معاونت لی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن افضل نیازی کا کہناتھا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی قابض شدہ پراپرٹی وگزار کروانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔