• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست دہشت گردوں کیخلاف جنگ جیتے گی، جو ہمارے قانون کو نہیں مانتا یہاں سے چلا جائے، وزیراعظم

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ / نیوز ایجنسیز ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ریاست دہشت گردوں کیخلاف جنگ جیتے گی، جو ہمارے قانون کو نہیں مانتا یہاں سے چلا جائے ،دہشتگردی کا پوری طاقت سے جواب دینگے ، بزدل دہشتگرد چھپ کر وار کرتے ہیں، ہمت ہے تو سامنے آ کر لڑیں، 10 حملے کرینگے ہم ہزار بار جواب دینگے ۔ جمعرات کو پشاور میں پولیس دربار میں خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا شہدا ءیقیناً جنت کے مستحق ہیں جبکہ مخالف گروہ کا مقدر ہمیشہ کیلئے جہنم میں رہنا ہے، آپ جو جنگ لڑ رہے ہیں وہ اخلاقی طور پر درست ہے اس لئے آپ کو اپنا فرض پورے یقین، حوصلے اور اعتماد کے ساتھ ادا کرنا چاہیے،شہید صفوت غیور اور شہید ملک سعد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں خیبر پختونخوا پولیس کا اثاثہ قرار دیا۔ سانحہ اے پی ایس میں دہشتگردوں کی بربریت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کے ظلم کو کبھی نہیں بھلایا جائے گا ، دہشتگردوں کے ہر حملے کا جواب زیادہ طاقت اور بھرپور انداز میں دیا جائے گا، زندگی کے آخری لمحات تک شرپسندوں کیخلاف آواز اٹھاتے رہینگے، دہشتگرد ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں ، وہ ہمدردی کے مستحق نہیں۔
اہم خبریں سے مزید