اسلام آباد، لاہور ( وقائع نگار، نمائندہ جنگ ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکومت آئی تو مخالفین کو بند رکھنا میاں صاحب کا ایجنڈا ہو گا.
اگر عمران خان کو حکومت ملی تو ان کا کیا ایجنڈا ہو گا وہ سب کو معلوم ہےن لیگ اور تحریک انصاف کی سیاست ذاتی دشمنی پر پہنچ چکی ،دونوں جماعتیں ذاتی انا کی جنگ لڑ رہی ہیں انہیں ملک کی فکر ہی نہیں ،ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کا مقابلہ کریں گے،کچھ جماعتیں دوسری طرف دیکھ رہے ہیں، ہم عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے تحریک منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا دور ہ کیااورعوامی تحریک کے رہنماءخرم نواز گنڈاپورا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پرامن طریقہ سے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرتے ہوئے نئی سوچ اور نئی سیاست کا آغاز کریں،ہمارا فوکس صرف عوام کی خدمت ہوایسی سیاست کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔