اسلام آباد (فاروق اقدس/ انتخابی جائزہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف انتخابی مہم کا آغاز 17 جنوری کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کرینگےانھوں نے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق اہم مرحلہ مکمل کرلیا ہے آئندہ ہفتے سے وہ باضابطہ طور پر اپنی انتخابی مہم کیلئے مختلف شہروں میں جلسے اور جلوسوں سے خطاب کریں گے۔
اس سے قبل نواز شریف کا 22 جنوری کو مانسہرہ میں پہلا انتخابی جلسہ شیڈول کیا گیا تھا، پہلے شیڈول کے مطابق نواز شریف کے 20 سے 26 جلسے شیڈول تھے جن میں اب اضافہ کردیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق نواز شریف اب مجموعی طور پر ملک بھر میں 50 سے زائد انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔