• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ رنگ بلوچ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جارہا ہے، جان اچکزئی

کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی کارکن و اسلام آباد مظاہرے میں شریک ماہ رنگ بلوچ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جا رہا ہے۔

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کررہا ہے، بھارت کو ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ 

دشمن کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے،اسلام آباد میں ایک دہشت گرد کی بیٹی دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے لئے احتجاج کر رہی ہے.

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو اور کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم وطن دشمنوں کو پہچان چکی ہے، بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ مضبوط حصہ رہیگا۔ پاک فوج کے جوان ہماری سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید