اسلام آباد (محمد صالح ظافر) پاکستان نے بر طانوی ہائی کمشنر کے آزاد کشمیر میں دورہ میرپور پر بھارتی اعتراض اور رد عمل کو مسترد کردیا ہے ۔خارجہ امور کے اعلیٰ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہائی کمشنر جین میریٹ کے میزبان ملک کے کسی بھی شہر کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ہائی کمشنر کے دورے کا علاقے اور میرپور کے لوگوں نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔نئی دہلی کو اس دورے پر منفی تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔