• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان معاملے پر پاکستان اور ایران کے درمیان مذاکرات آج ہونگے

اسلام آبا د ( آن لائن ) پاکستان اور ایران کے درمیان افغانستان کی صورت حال پرمذاکرات آج اتوار کو ہوں گے ،سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کا اعلی سطح کا وفد آج اسلام آباد پہنچے گا ،ایرانی وفد کی قیادت ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی براے افغانستان حسن کاظمی قمی کریں گے ،ایرانی وفد میں 3 سے 4افراد شامل ہوں گے جن کا افغانستان پر پالیسی سازی میں اہم کردار ہے،ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم ایرانی وفد کا استقبال کریں گے،ایرانی وفد نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی سے ملاقات کرے گا،حسن کاظمی قمی کی نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے بھی ملاقات متوقع ہے،ذرائع کے مطابق افغانستان کے حوالے سے اس وقت پاکستان اور ایران ایک بیج پر ہیں،دونوں ممالک اسلامی امارت افغانستان سے اچھے تعلقات رکھتے ہیں،تاہم دونوں ممالک کو افغان سرزمین کے اپنے اپنے ممالک کے خلاف استعمال پر تحفظات ہیں،سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران میں حالیہ کرمان دہشت گرد حملوں میں ایرانی جیش العدل نے تاجک حملہ آوروں کا استعمال کیا،جیش العدل کے تاجک حملہ آور افغان صوبے نمروز کے راستے ایران داخل ہوئے،جیش العدل اور دیگر ایران مخالف گروہ افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہے ہیں،حسن کاظمی قمی نے کرمان دہشت گردی کے بعد کابل میں افغان ڈپٹی وزیر اعظم عبدالکبیر سے اہم ملاقات کی تھی،دوسری جانب کالعدم ٹی ٹی پی اور بلوچ دہشت گرد جماعتیں بھی افغان سرزمین استعمال کر رہی ہیں،امارت اسلامی افغانستان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہوا ہے،زیادہ تر کاروائیوں میں حملہ آوروں اور استعمال ہونے والے اسلحے کا تعلق افغان سرزمین سے ملا ہے۔
اہم خبریں سے مزید