راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا۔ پندرہ جنوری سے تین فروری تک راولپنڈی میں پانچ سنگل اور تین ڈویژن بنچ کام کریں گے۔ سنگل بنچوں میں جسٹس صداقت علی خان، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس مرزا وقاص روف، جسٹس جواد حسن اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز تعینات ہوں گے۔ جسٹس شاہد جمیل22جنوری اور جسٹس جواد حسن20جنوری کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ جوائن کریں گے۔