پشاور(لیڈی رپورٹر) پشاور پی کے 83 سے آزاد امیدوارکی حیثیت سےکاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدوار اول خان نے آئندہ عام انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے پشاور پریس کلب میں قریبی ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اول خان نے کہا کہ انہیں مختلف سیاسی جماعتوں نے پارٹیوں میں شمولیت کی دعوت جن کا مشکور ہوں مگر ساتھیوں کیساتھ مشورہ کرنے کے بعد انتخابات لڑنے سے دستبردار ہونیکا فیصلہ کیا ہے جبکہ واضح کیا کہ یہ فیصلہ کسی دباو یا لالچ میں نہیں کیا بلکہ اپنے ساتھیوں کے مشاورت سے کیا اور عوام کے بہتر مفاد میں کیا انہوں نے کہا کہ میرے ساتھی آزاد ہے جسے بہتر سمجھے ووٹ دیں ان کا کہنا تھا مجھے بہت ساری سیا سی جماعتوں کی طرف سے آفرز آئی ہیں لیکن میں اپنی مرضی سے یہ فیصلہ کیا ہے