پشاور (لیڈی رپورٹر)خصوصی بچوں کی خدمت، اُن کے علاج اور آگاہی کے حوالے سے قائم ادارے آٹیزم اینڈ لرننگ ڈس ایبیلیٹیز آرگنائزیشن کے تحت آٹیزم سپیکٹرم ڈس آرڈر کے خصوصی بچوں کیلئے ڈی ایچ اے پشاور کے تفریحی دورے کا اہتمام کیاگیا۔مذکورہ ادارے کی ڈائریکٹر معصومہ خان نے سٹاف کے ہمراہ 3 سے 14 سال تک کی عمر کے خصوصی طلبہ کو ڈی ایچ اے پشاورکا تفریحی دورہ کرایا ۔