• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی این پی تمام اقوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے ،غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام حلقہ این اے 262 کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی نواب زادہ اورنگ زیب جوگیزئی حلقہ پی بی 38 کے نامزد امیدوار میر غلام مصطفےٰ سمالانی، پی بی 39 لقمان کاکڑ، پی بی 40 نعمت ہزارہ کے انتخابی دفتر کا افتتاح اور سنیئر رہنماؤں کا اجلاس عالمو چوک میں زیر صدارت غلام نبی مری ہوا ۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت محمد عارف مینگل نے حاصل کی، نواب زادہ اورنگ زیب جوگیزئی، میر غلام مصطفےٰ سمالانی و دیگر نے خطاب کیا ۔ مقررین نے جنرل الیکشن کے سلسلے میں تجاویز پیش کیں اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بی این پی بلوچستان میں بسنے والی تمام اقوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے۔ اس کے علاوہ ساحل و وسائل کا دفاع اور مسنگ پرسنز کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پارٹی کے منشور میں تعلیم، صحت، بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی سر فہرست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ قومی امانت اور سیاست عبادت ہے، ہماری پارٹی کا منشور اور جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ آنے والے الیکشن میں عوام کی بھرپور حمایت سے کامیابی حاصل کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید