• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل(شِنہوا) افغانستان کی عوامی امورکی نگران وزارت نے 21مارچ 2023سے اب تک 110سے زیادہ ترقیاتی اور دیکھ بھال کے منصوبے شروع کیے ہیں۔ وزارت کے ترجمان اشرف حق شناس کا حوالہ دیتے ہوئے مقامی میڈیا نے اتوار کو بتایا کہ گزشتہ 10ماہ کے دوران 2ارب افغانی مالیت کے90سے زیادہ بحالی کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ منصوبوں میں ملک کے مختلف حصوں میں تقریباً1ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں، 30پلوں کی تعمیر ڈیم اور حفاظتی دیواروں کی تعمیر شامل ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید