• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثی حملوں کا خطرہ، جرمن جنگی جہازوں کا بحیرہ احمر کو اختیار کرنے سے گریز

برلن (اے ایف پی ) جرمن جنگی بحری جہازوں نے یمنی حوثیوں کے ممکنہ حملوں کے خطرے کے پیش نظر بحیرہ احمر سے گزرنا چھو ڑ دیا ہے ۔ دو جرمن جنگی جہازوں نے بحری ٹریفک پر حوثی حملوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بحیرہ احمر سے گزرنے سے گریز کیا ہے ۔ اب وہ افریقا کے اطراف سے گزرنے کو تر جیح دے رہے ہیں ۔ یہ بات بدھ کو یہاں جرمن وزارت دفاع نے بتائی ۔ جرمن وزیر دفاع بورس پٹسورئیس نے حفاظتی نکتہ نظر سے یہ طویل راستہ اختیار کرنے کا حکم دیا ہے ۔

دنیا بھر سے سے مزید