• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین: طوفانی بارشوں سیلاب سے 51 افراد ہلاک

کراچی(نیوزڈیسک)جنوبی اور مشرقی اسپین میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے، تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 51 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسپین کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں صرف 8 گھنٹوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے گزشتہ ایک برس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 51 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں حتمی اعداد و شمار بتانا قبل از وقت ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید