ڈھاکہ (اے ایف پی ) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق ایجنسی کے سر براہ فوکر تر ک نے انقلاب کے بعد بنگلہ دیش میں جمہوریت کو تحفظ دینے پر زور دیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں ڈھاکہ یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کے اجتماع سے خطاب میں کہی ۔ جو بنگلہ دیش میں معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی آمرانہ حکومت کے خلاف تحریک کا گڑھ رہی ۔