• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) قابض بھارتی فوج نے جموں کے علاقے اکھنور میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور اس دوران 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض فوج ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔ تینوں نوجوانوں کی میتیں لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے پولیس کو دے دی گئیں۔ قابض بھارتی فوج نے الزام عائد کیا کہ یہ نوجوان اکھنور کے علاقے میں بھارتی فوج کی گاڑی پر فائرنگ میں ملوث تھے جنہیں تعاقب کے بعد ایک علاقے میں محصور ہونے پر مجبور کردیا گیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید