مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی) اسرائیل کی وزارت دفاع نے گزشتہ روز کہا کہ اس نےآئرن بیم کے نام سے معروف لیزر ایئر ڈیفنس سسٹم کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے 53 کروڑڈالر مختص کیے ہیں۔وزارت دفاع نےایک بیان میں کہا کہ لیزر انٹرسیپشن سسٹم’’آئرن بیم‘‘ کی خریداری کو نمایاں طور پر بڑھانے کے لیے تقریباً 2 ارب شیکلز کے بڑے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔اس نظام کا مقصد ڈرونز اور دیگر پروجیکٹائل کی مداخلت روکنے کو بہتر بنانا ہے، جو لبنان میں حزب اللہ نے اپنے فلسطینی اتحادی حماس کی حمایت میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل پر برسائے ہیں۔