• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان میں انتخابات سے متعلق امریکی بیان قابل مذمت ہے، چین کا سخت ردعمل

بیجنگ(شِنہوا،آئی این پی) چین نے کہا ہے کہ اسکے تائیوان کے علاقے میں انتخابات کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کا بیان ایک چین کے اصول اور چین امریکہ مابین تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی اور قابل مذمت ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اتوار کو کہا کہ ہم اس کی سختی سے مذمت اورشدید مخالفت کرتے ہیں اور امریکہ کوچین کے تحفظات سے آگاہ کر دیا گیا ہے،یقین ہے عالمی برادری بھی ایک چین اصول کی پاسداری جاری رکھے گ۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے اور پہلی سرخ لکیر ہے جسے چین-امریکہ تعلقات میں عبور نہیں کیا جانا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ چین اپنے تائیوان کے ساتھ امریکہ کی کسی بھی قسم کی سرکاری بات چیت اور تائیوان کے معاملات میں کسی بھی طرح یا کسی بہانے مداخلت کرنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید