میلبرن (نیوز ایجنسیز) برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے آسٹریلین اوپن ٹینس کے پہلے راؤنڈ میں ارجنٹائن کے ٹامس مارٹن ایچیوری کے خلاف شکست کھا گئے۔36 سالہ اینڈی مرے کو 6-4 ،6-2 ، 6-2 سے ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس موقع پر اینڈی مرے نے کہا کہ میں اس طرح کی پرفارمنس سے زیادہ میچز نہیں جیت پاؤں گا، یہ ایک یقینی امکان ہے کہ میں یہاں آخری بار کھیلوں گا، ریٹائرمنٹ سے قبل2024 ء آخری سیزن ہو سکتا ہے۔ خواتین سنگلز میں ومبلڈن چیمپئن مرکیٹا وینڈرسووا کو یوکرین کی کوالیفائر ڈایانا یاسترمسکا کے ہاتھوں اسٹریٹ سیٹس میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے علاوہ پہلے مرحلے میں یوکرین کی انس جابر، امریکی کوکو گاف، فرانس کی کیرولین گارشیا، اسپین کی پاؤلا بڈوسا،یوکرین کی ایلینا سویتولینا جبکہ مینز سنگلز میں آسٹریلیا کے ایلیکس ڈی مینور، فرانس کے گائلز مونفلز، یونان کے اسٹیفانو ستسپاس، روس کے ڈینل میدویدیف اپنے میچز جیت کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔