• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر انٹرنیشنل نوعیت کا کیس ہے ٹرائل براہ راست دکھائیں، شاہ محمود

لاہور(ٹی وی رپورٹ) رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ’’درخواست کرتا ہوں کہ سائفر کیس کے ٹرائل کو براہ راست (لائیو) دکھایا جائے، سب کو پتہ چلے کہ ملک کا وفادار کون ہے اور بے وفائی کس نے کی۔‘‘

 سائفر کا کیس عالمی نوعیت کا ہے، عالمی میڈیا سماعت سننے کے لئے آنا چاہتا ہے تو کیوں آنے نہیں دیا جا رہا، الزام ہے کہ ہم نے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کیا۔

 اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر ہم قصوروار ہیں تو دنیا کو پتہ چلنا چاہیے، عمران خان صرف شفاف انتخابات کا مطالبہ کر رہا ہے، ’’بلا‘‘ چلا گیا جس سے اس الیکشن کا جنازہ نکل گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید