اسلام آباد(جنگ نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایک ہفتے میں نیب کو توشہ خانہ کیس میں نواز شریف متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر کے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی، زرداری، یوسف گیلانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔ گذشتہ روز نوازشریف، یوسف رضا گیلانی، آصف زرداری کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔نیب پراسیکیوٹر ،وکلاء صفائی ،نواز شریف کے پلیڈر رانا عرفان عدالت میں پیش ہوئے۔نواز شریف متعلق نیب انکوائری رپورٹ پیش نہیں کی جا سکی،د عدالت نے نیب کو ایک ہفتے کا وقت دیدیا۔یوسف گیلانی کے وکیل فیصل یونس نے زرداری اور یوسف گیلانی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کیں جو منظور کرلی گئیں۔