اسلام آباد (جنگ نیوز) حلقہ این اے 47‘ 48سے امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ جس جوش و جذبے سے نوجوان‘ خواتین اور بزرگ میرا استقبال کر رہے ہیں‘ اس بات کی گواہی ہے کہ 8فروری کا سورج میری فتح کے ساتھ طلوع ہو گا۔ وہ ترلائی کلاں میں جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی اشد ضرورت ہے۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ میں نے سینٹ کی سیٹ چھوڑ دی لیکن اصولوں کا سودا نہیں کیا۔ اس موقع پر نمبردار چوہدری منظور‘ چوہدری نواز‘ چوہدری مشتاق نے ان کی حمایت کا اعلان کیا۔