• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے طلبہ کا یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف احتجاج

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ہاسٹل میں رہائش کی عدم فراہمی اور طالبات کا سامان باہر پھینک کر ہاسٹل خالی کرانے کیخلاف خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ طلبہ کا کہناہے کہ انتظامیہ نے طالبات کے سامان کو ہاسٹل سے باہر پھینک کر ہاسٹل خالی کروایا، مین کیمپس میں بلڈنگ کے باوجود بی ایس طلبہ کیلئے جگہ نہیں، انتظامیہ کی جانب سے ایک طالب علم کو کمرے میں بند کرکے کے اسے تشدد بنایا گیا جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم یو دوران پور برانچ کا معاہدہ ختم ہوا ہے اب طلبہ کو وہاں پڑھانے کی اجازت نہیں، طلبہ نے کلاسز نہیں لیں اب انہیں امتحان دینے کیلئے کیا جارہاہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے ایم یو مین کیمپس میں بی ایس طلبہ کو بلڈنگ دی جائے۔
پشاور سے مزید