کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ میں واپڈا کے محمد اخلاق نے ناقابل شکست ڈبل سنچری داغ دی۔ علی شفیق کی سات وکٹیں حاصل کیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں اسٹیٹ بینک نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے 95 کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں مقررہ 80 اوورز میں 5 وکٹ پر 307 رنز بنائے۔ عمرامین 158 اور رمیز عزیز نے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہائر ایجوکیشن نے دوسرے دن کھیل کا اختتام 224 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر کیا۔ سعد خان نے 88 اور محمد حریرہ نے 58 رنز بنائے۔ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں غنی گلاس کی ٹیم واپڈا کے 212 رنز کے جواب میں صرف 60 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پیسر علی شفیق نے صرف 14 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ واپڈا نے دوسری اننگز 4 وکٹوں پر 366 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔ محمد اخلاق نے 199 گیندوں پر 202 رنز اسکور کیے ۔ 519 کے ہدف کے جواب میں غنی گلاس کی ایک وکٹ پر سات رنز پر گرچکی ہے ۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کے آر ایل کی ٹیم 360 کے جواب میں 271 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عمران رفیق نے 79 اور عبدالفصیح نے53 رنز اسکور کیے۔ فیصل اکرم نے 5 اور محمد ابتسام نے 4 وکٹ لیے ۔ سرکاری ٹی وی نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنائے تھے۔