اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ باہر جاکر الزام لگاتے ہیں، یہاں ریلیف بھی مانگتے ہیں۔دوران سماعت لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ نااہلی کیس درخواست مقرر کرنے کی استدعا کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جلد سماعت کی درخواست دائر کردیں۔ قانون کے مطابق جو ریلیف ہوگا وہ دیں گے۔ ملازمت سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کے درمیان مکالمہ ہوا، جس میں چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ صاحب، آپ باہر جاکر الزامات لگاتے ہیں۔