• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری قطعاً خواہش تھی نہ ہے کہ الیکشن میں بلا نہ ہو، شہباز شریف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) صدرمسلم لیگ ن ، محمد شہباز شریف نے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ نواز شریف کے جھوٹے مقدمات کو میں نے نہیں عدالتوں نے ختم کیا۔بلے کو4 سال چلا کر معیشت اور سفارتکاری کو تباہ کیا گیا۔

بلے کو چلا کر اپنے مخالفین کو زخمی کیا۔خواہش تھی بلے کو ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی چلاتے تو آج ملک کے حالات بالکل مختلف ہوتے۔ہماری قطعاً خواہش تھی نہ ہے کہ الیکشن میں بلا نہ ہو۔

 9مئی غداری کے مقدمات سنگین ہیں جس میں بانی پی ٹی آئی پابند سلاسل ہیں2018ء کا الیکشن نوا ز شریف نے شاندار کارکردگی پر جیتا تھا۔ 

پنجاب میں ہماری واضح اکثریت تھی۔اس انتخاب کو دھاندلی کے ذریعے نواز شریف سے چھین لیا گیا۔

پاکستان کی کروڑوں عوام سے 2013ء کا ترقی اور خوشحالی کا سفر چھین لیا گیا تھا۔5 سال میں معیشت برباد، غلط فیصلوں سے مہنگائی تاریخی سطح پر تھی۔سفارتی تعلقات تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔خاص طور پر ہمارے برادر دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو بری طرح مجروح کیا گیا۔

 آئی ایم ایف سے کئے گئے تحریری وعدو ں کی دھجیاں اڑائی گئیں۔آج کے حالات2018ء کے الیکشن کے مقابلے میں مختلف ہیں۔ترقی اور خوشحالی کی بنیاد پر الیکشن میں جارہے ہیں۔

نواز شریف کے پابند سلاسل ہونے کے باوجود2018ء کا الیکشن جیت رہے تھے۔کسی کی سپورٹ یامرہون کی وجہ الیکشن نہیں جیت رہے تھے۔نواز شریف کی حکومت کی شبانہ روزمحنت کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ ہمیں یہ عزت دے رہا تھا۔

اہم خبریں سے مزید